web analytics

Bermuda Triangle mistress Solved

Bermuda Triangle mistress Solved

trinkangle

امریکی سائنسدان برمودا ٹرائینگل کے مقام سے بحری جہازوں اور طیاروں کے غائب ہونے کی وجہ اس خطے کے اوپر موجود شش پہلو بادلوں کو قرار دے رہے ہیں-

یہ نئی تحقیق کولوراڈو یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شش پہلو بادل ایسی ہوائیں پیدا کرتے ہیں جو 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں اور یہ ہوائیں ‘ہوائی بم’ کا کردار ادا کرتی ہیں- یہ “ ہوائی بم “ ہی ہیں بحری جہازوں کو غرق اور طیاروں کو گرا دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ناسا کے سیٹلائیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جب اس خطے کا تمام ڈیٹا اکھٹا کیا تو اس دوران انہیں اس مقام پر شش پہلو بادل دریافت ہوئے- ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بادل 32 اور 88 کلو میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

اہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ یہ انتہائی غیر معمولی بادل ہیں اور ایسے بادل اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے- ان بادلوں کے ایسے کونے ہیں جو دیگر بادلوں میں نہیں پائے جاتے“-

“ ایسے غیر معمولی بادل ہوا کے دھماکے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نیچے آکر سمندر سے ٹکرا کر ایسی لہریں کی تخلیق کا باعث بنتے ہیں جو انتہائی بلند ہوتی ہیں“-