Can Govt Fall due tio Azadi March Off The Record – 7 August 2014

39

ابھی تک ہم چودہ اگست کے حوالے سے پی ٹی آئی والوں سے کامرانی کی داستانیں سن رہے ہیں ، وہ لوگ بھی لے آئیں گے ، لوگ متحرک بھی ہیں ، ابھی آخری پیرا باقی ہے ، عمران خان صرف یہ بتائیں گے کہ وہ آخری کون سا راستہ ہے جو وہ حکومت کو دیں گے ، یہ تو بعد میں پتا چلے گا کہ دس لاکھ لوگ ہیں یا ایک لاکھ لوگ، عمران خان کا یہ مفروضہ ہے کہ حکومت تنہا ہو چکی ہے اور ہم دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کر کے اپنا گیم پلان پورا کروا لیں گے ، لیکن حکومت اتنی کمزور نہیں ہے جتنی عمران خان سمجھ رہے ہیں : طلعت حسین

حکومت کمزور نہیں ہے ، مجھے تو عمران خان اس وقت تنہا نظر آ رہے ہیں کیونکہ وہ علامہ طاہر القادری کے ساتھ بہت زیادہ کمفرٹ ایبل نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی چودھری برادران کے ساتھ بھی ان کا کوئی خاص رابطہ نہیں ہے : جاوید چودھری

پی ٹی آئی نے چودہ اگست کے حوالے سے جو تیاری کی ہے وہ ہمیں نظر نہیں آ رہی لیکن حکومت نے جو تیاری کی ہے وہ ہمیں نظر آ رہی ہے چھاپے مارے جا رہے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لئے : ارشد شریف

Facebook Comments