Machine gun fire to a small modern tank

0
Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

Machine gun fire to a small modern tank

This Post Source 

مشین گن فائر کرنے والا چھوٹا جدید ٹینک

Machine gun fire to a small modern tank

ایڈر نامی مشین گن نما یہ ٹینک وقت پڑنے پر اپنی ساخت بھی تبدیل کرسکتا ہے۔ یہ ٹینک قریبیلڑائی میں سپاہیوں کو لے جانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جسے ایک ریموٹ کنٹرول سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے یعنی یہ مکمل طور پر خودکار انداز میں بھی کام کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگلے 10 برسوں میں جنگ میں سپاہیوں کا ساتھ دینے کے لیے خودکار جنگی مشینوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ کمپنی نے سنگاپور ٹیکنالوجی کائنٹیکس کے اشتراک سے اس جنگی مشین کو تیار کیا ہے جس میں ریموٹ ویپن سسٹم لگایا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کا خیال ہے کہ یہ اچھوتا ٹینک مصروف فوجیوں کو میدانِ جنگ میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان کا مددگار بھی ثابت ہوگا۔

اس چھوٹے ٹینک کی لمبائی 8 فٹ اور اونچائی 3 فٹ ہے؛ جبکہ یہ 1653 سے 2205 پونڈ وزن کے ساتھ 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ اس کی مشین گن پورے ایک دائرے میں گھوم کر دشمن پر وار کرسکتی ہے جب کہ ضرورت کے تحت چھوٹی اور بڑی گن بھی لگائی جاسکتی ہے۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Share.