شکار پرندوں کا بھارتی دوست

27

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گناپتی ششیدانندا نامی بھارتی شہری ایک ہی چھت تلے سب سے زیادہ پرندوں کے مالک ہیں جن کی تعداد 468 ہے اور وہ پرندے جمع کرنے کے بجائے انہیں بچانے اور خیال رکھنے کا کام کرتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی پناہ گاہ میں دنیا بھر کے پرندے موجود ہیں جن میں سے کئی نایاب بھی ہیں۔

گناپتی ششیدانندا بھارتی شہر میسور میں ایک یتیم خانہ چلارہے ہیں جہاں وہ سوامی جی کے نام سے مشہور ہیں۔ ویسے تو سوامی جی بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں گھنے جنگل تھے اور طرح طرح کے پرندوں کی آوازیں آتی تھیں لیکن 2011 میں ایک چھوٹے سے واقعے کی وجہ سے ان کی زندگی میں تبدیلی آگئی۔

2011 میں وہ سوامی جی وینیزویلا کے مشہور اینجل فالز پر موجود تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا، وہ 100 فٹ نیچے جاگرے اور بے ہوش ہوگئے لیکن جب ان کی آنکھ کھلی تو ان کے گرد سینکڑوں خوبصورت پرندے تھے جن کا حسن دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ اس کے بعد انہیں پرندوں سے عشق ہوگیا اور انہوں نے ان کےلیے ایک محفوظ گھر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے میسور میں خاص پرندوں کےلیے 21 ایکڑ وسیع جگہ بنانے کا ارادہ کرلیا۔

سنگاپور کی مدد سے انہوں نے جانوروں کی پناہ گاہ، اسپتال اور ایک پارک بنایا جہاں اب پرندوں کے ماہرین اور ان سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد آتی ہے۔ اب یہاں 468 اقسام کے 1500 سے زائد پرندے ہیں جن میں افریقی لو برڈز، پراکریٹ طورے، لوری کیٹس، مکاؤ طوطے اور دیگر پرندے شامل ہیں۔ ان کےعلاوہ نایاب اور حیرت انگیز پرندوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ پرندوں کے لیے ایک اسپتال بھی یہیں موجود ہیں۔

Facebook Comments