Supreme Court disqualified Prime Minister Nawaz Sharif Life

113

Supreme Court disqualified Prime Minister Nawaz Sharif Life

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے 21 جولائی کو 3 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں وزیراعظم  نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

فاضل بینچ کے پانچوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے، عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر اور اس میں جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کے مواد کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیراعظم کے خلاف ہل میٹل، عزیزیہ مل اور لندن فلیٹس کے معاملات میں بھی ریفرنس دائر کئے جائیں۔ ایک جج فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے غلط معلومات فراہم کیں، وہ صادق اورامین نہیں رہے، الیکشن کمیشن نااہل قرار دیے گئے افراد کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے، وزیر اعظم فوری عہدہ چھوڑدیں اور صدرمملکت جمہوری تسلسل کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی عملدرآمد بینچ کے روبرو جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی عدالت نے 5 سماعتوں کے دوران رپورٹ پرفریقین کے اعتراضات سنے اور 21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments